رشو ت اختیارات کا ناجائز استعمال، ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کافی شہادتیں موجود: ایڈم شیف

رشو ت اختیارات کا ناجائز استعمال، ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کافی شہادتیں موجود: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شیف نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مواخذہ کرنے کی کافی شہادتیں موجود ہے۔ ”این پی آر“ ٹی وی کے میزبان کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ”سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ رشوت کا آج جو مفہوم پایا جاتا ہے وہ امریکہ کے بانیوں کے تصور سے مختلف ہے۔ بانیوں کے مطابق عوام کو اس طرح توڑنا بھی ایک لحاظ سے رشوت ہے کہ جب آپ سرکاری کارروائیوں کو قومی مفاد کی بجائے ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پر عمل میں لائیں۔ یاد رہے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جس کے چیئرمین ایڈم شیف ہے بدھ کے روز سے کھلے اجلاس میں صدرٹرمپ کے مواخذے کی سماعت شروع کردی ہے۔ مسٹرشیف نے بتایا کہ ”صدر کیخلاف بنیادی الزامات یہ ہیں کہ اولاً انہوں نے امریکی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو دعوت دی اور ثانیاً انہوں نے سیاسی فائدوں کے حصول سے سرکاری عمل کو مشروط کردیا“۔ کانگریس کمیٹی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ کے قابل اعتراض کارروائیوں میں ان کے یوکرائن کے صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات اور ان کو سیاسی مفادات کے بدلے میں فوجی امداد کی پیشکش شامل ہے۔
ایڈم شیف 

مزید :

صفحہ اول -