مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردو س عاشق اعوان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔(پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔
فردو س عاشق اعوان