حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان  سے کھیلنا نا پسندیدہ فعل، بلاول

حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان  سے کھیلنا نا پسندیدہ فعل، بلاول

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ فعل ہے، سیاسی قیدیوں کو وہ طبی سہولیات دیں جن کی اجازت عدالت و قانون نے دی۔بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ فعل ہے،حکومت مخالفین کی بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے بطور دباؤ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحت پر سیاست نہ کرے، سیاسی قیدیوں کو وہ طبی سہولیات دی جائیں جن کی اجازت عدالت و قانون نے دی ہے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول