مسلم لیگ (ن)کا پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کا چیئرمین نہ بنانے اور سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف (ن) لیگ کااحتجاجاًپنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ، آج بروزجمعرات صبح 10 بجے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کروائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں جن میں سے 97 ممبرز کے استعفے (ن) لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں، باقی 3 ممبران کے استعفے بھی جلد پہنچ جائیں گے۔
(ن)لیگ کے استعفے