کنٹرول لائن، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ
کھوئی رٹہ (آئی این پی) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ، بھاری توپ خانے کا استعمال، پورا علاقہ لرز اٹھا، انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا مختلف مقامات پر تین مکانات کو جزوی نقصان، بجلی کا نظام متاثر،تعلیمی ادارے بند، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے پاک افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹ کو نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گاؤں پٹھ ناڑ، جبراں، ککیالی، بدر، ماہل، چکی گاہی، کوڑا،کس جمیری، گوجر موہڑہ، کوٹ بھٹیاں،سڑاں والی، کنڈ گوجراں، جنجوٹ بہادر، خانپور،جگالپال، چتر، ٹائیں کینٹھی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی انڈین آرمی نے بھاری گولہ باری کا استعمال کرتے ہوئے سول آبادی کو نشانہ بنایافائرنگ کا سلسلہ رات 10بجے شروع ہواجو تین گھنٹے جاری رہا اور صبح6بجے پھر بلااشعال گولہ باری شروع ہوئی صبح9بجے تک جاری رہی انڈین آرمی کی گولہ باری سے جبراں م کھڈ براہنماں میں تین مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ گجر موڑہ میں بجلی کے ٹاور کو ماٹر گولہ لگنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی جس سے بجلی کا نظام متاثر ہو گیا بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے کنٹرول لائن کے گرد ونواح کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی لوگ گھروں میں گھنٹے محصور ہو کر رہ گئے پاک افواج نے بلااشعال گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں گولہ باری کے دوران کھوئی رٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا۔
فائرنگ