حکومت نواز شریف کی صحت پرمحض سیاست چمکا رہی ہے

    حکومت نواز شریف کی صحت پرمحض سیاست چمکا رہی ہے

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے افسوس کی بات ہے نواز شریف کی صحت کو لیکر حکومت کبھی انڈیمنٹی بانڈ (گارنٹی)کو بنیاد بنا کر سیاست کرتی ہے تو کبھی ان کی بیماری کو لے کر سیاست چمکانے کی کوشش کرتی ہے، ایک طرف حکومت کے کچھ لوگ اس بات کو تسلیم کر تے ہیں کہ نواز شریف کو بیرون ممالک ان کے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی ضرورت ہے تووہیں پر حکومت کے ہی کچھ لوگ کسی نہ کسی حیلے بہانے سے ان کے بیرون ممالک جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی یہ بات کیوں بھول گئی ہے نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال میں چھوڑ کر خود پاکستان آئے تھے اور آکر انہوں نے خود ہی اپنے اوپر بننے والے کیسوں کا سامنا کیا تھا۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول