حکومتی اقدام آئینی و قانونی (ن) لیگ عمل کرنیکی پابند

حکومتی اقدام آئینی و قانونی (ن) لیگ عمل کرنیکی پابند

  



حکمران جماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے حکومت جو بھی کررہی ہے وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کررہی ہے کل اگر نواز شریف بھی اسحاق ڈار کی طرح واپس نہیں آئیں گے تو لوگ حکومت سے ہی پوچھیں گے شاید اس نے کوئی این آر او دیا ہے جس کے نتیجے میں نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی،وہ شیورٹی بانڈ بھریں قانونی تقاضے پورے کریں علاج کیلئے بیرون ملک جائیں،دعاہے وہاں سے اللہ ان کو صحت عطا فرمائے اور وہ واپس آئیں، اپنی سزا کاٹیں،ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت نے قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں باقی فیصلہ تو معزز عدالتوں نے ہی کرنا ہے، حکومت کوئی بھی ایسا کام نہیں کریگی جس سے کل کسی کو بھی انگلی اٹھانے کا موقع ملے۔مسلم لیگ قانون کے مطابق شیورٹی بانڈ پر عمل کرے اور نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جائے۔

بابر اعوان

مزید : صفحہ اول