نواز شریف سے گارنٹی بانڈ کا حکومتی مطالبہ درست نہیں
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو میدیکل گراؤنڈ پر جانے کی بالکل اجازت ملنی چاہئے جہاں تک حکومت کی جانب سے انہیں انڈیمنٹی بانڈ (گارنٹی) جمع کروانے کے مطالبات کا تعلق ہے تو نواز شریف نے جب اپنے کیس کا سامنا کیا توان کے ایسے بانڈ عدالت میں موجود ہیں اس کے علاوہ ان کے خاندا ن کے لوگ اور جب ان کی جائیدادیں بھی موجود ہیں تو پھر کسی اور شیورٹی بانڈ کی تو کوئی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نواز شریف کی صحت کو لیکر حکومت کو سیا ست گریز کرنا چاہئے ان کے ضامن جب پاکستان میں ہی موجود ہیں تو پھر کسی شیورٹی بانڈ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اس سے پہلے بھی حکومت اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کر چکی ہے اگر نواز شریف کی جانب سے قانون پر عمل نہیں کیا جاتا تو حکومت کے پاس ان کی جائیداد فروخت کرنے کا آپشن موجود ہے۔
فرید پراچہ