سابق وزیراعظم کی صحت پر حکومت کا سیاست چمکانا اچھی بات نہیں

سابق وزیراعظم کی صحت پر حکومت کا سیاست چمکانا اچھی بات نہیں

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو حکومتی بیانات سے ثا بت ہو چکی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے لیکر وفاقی وزراء تک پوری کی پوری حکومت نواز شریف کی صحت کو لیکر سیاست کررہی ہے،ایک طرف وزیراعظم اور ان کے وزراء اس بات کو مان رہے ہیں کہ نواز شریف چونکہ بیمار ہیں اسلئے ان کو انسانی ہمدردی کی بنا پر باہر جانے کی اجازت دے دینی چاہئے،اس اعتراف کے باوجود بھی کبھی حکومت انہیں مشروط اجازت دینے کی بات کرتی ہے تو کبھی کسی شیورٹی بانڈ (گارنٹی)کی بات کرتی ہے جس سے یہ بات صاف ظاہر ہے حکومت اس ایشو پر سیاست چمکا رہی ہے جو اچھی بات نہیں ہے۔

نوید چوہدری

مزید : صفحہ اول