کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں قیاس آرائیاں 

  کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں قیاس آرائیاں 

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ سزائے موت کے مجرم بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوسے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ کلبھوشن کیس میں نظرثانی سے متعلق قانونی پہلو زیر غور ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول