کے ڈی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کیخلاف انکوائری بند 

  کے ڈی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کیخلاف انکوائری بند 

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام شبیر کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بند کی گئی ہے جبکہ سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر احمد ندیم اور وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی پروین نعیم کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق آئی جی سندھ غلام شبیر کے خلاف انکوائری جاری رہے گی جس میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری ضروری ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، نیب فیس کو نہیں کیس کو قانون کہ دائرے میں منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ

مزید : صفحہ اول