5کلو واٹ سے زیادہ لوڈ والے بجلی صارفین کیلئے فکسڈ ٹیرف سکیم کا آغاز 

 5کلو واٹ سے زیادہ لوڈ والے بجلی صارفین کیلئے فکسڈ ٹیرف سکیم کا آغاز 

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت کی بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، پچھلے سال نومبر تا فروری ہر ماہ کے مقابلے اس سال انہیں مہینوں میں زیادہ استعمال شدہ بجلی کے یونٹس پر 11.97روپے فی یونٹ فکسڈ ٹیرف سکیم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے تمام صنعتی اور وہ گھریلو، کمرشل صارفین جن کا لوڈ 5کلو واٹ سے زیادہ ہے اور جن کے ٹی اویومیٹرز لگے ہوئے ہیں ان کیلئے پچھلے سال نومبر تا فروری ہر ماہ کے مقابلے اس سال انہیں مہینوں میں زیادہ استعمال شدہ بجلی کے یونٹس پر 11.97روپے فی یونٹ فکسڈ ٹیرف سکیم شروع کر دی ہے۔ اب پچھلے سال کے ان مہینوں میں ہر ماہ صرف شدہ یونٹ کے مقابلے جتنی زیادہ بجلی استعمال کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ کہاگیاہے کہ سہولت کا اطلاق نومبر 2019سے فروری2020 تک جاری رہے گا۔ 

فکسڈ ٹیرف

مزید : صفحہ اول