مریم کو باہر جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، بیرسٹر علی ظفر

  مریم کو باہر جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، بیرسٹر علی ظفر

  



اسلام آباد(آئی این پی) بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں، مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیئے۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ نوازشریف عدالت چلے جائیں۔انھوں نے کہا مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے باہر جانے پرپابندی کی کوئی شرط نہیں لگائی، آٹھ ہفتے مکمل ہونے پر مزید وقت دینے کی ذمہ داری بھی کابینہ پر ہے۔

بیرسٹر علی ظفر

مزید : صفحہ اول