امریکہ اور برطانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہیں، چین

امریکہ اور برطانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہیں، چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی/ شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ کے تازہ فسادات بارے امریکی اور برطانوی حکام کے بیانات کومنافقت اور دوہرے معیارکاعکاس قراردے کر مسترد کردیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نا معلوم اعلیٰ امریکی عہدیدارنے کہاکہ امریکہ نے ہانگ کانگ کے تشدد میں زبردست طاقت کے غیر منصفانہ استعمال کی مذمت کی ہے پولیس اور شہریوں سے کہا ہے کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تشدد کو کم کریں اور پر تشدد تصادم سے بچیں یہ بیان اس کے بعد دیا گیاجب ہانگ کانگ کے ایک پولیس آفیسرنے ایک احتجاج کرنے والے پرگولی چلائی جس نے اس سے بندوق چھیننے کی کوشش کی، قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم نے ڈاؤننگ سٹریٹ آفس سے تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ پر امن رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں،مزید یہ کہ وزیر اعظم پر امن مظاہروں کے حق کی حمات کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کیا ہے،انہوں نے کہا اگر آپ ویڈیو کلپ دیکھیں تو آپ کو واضح طور پر نظر آئے گا کہ شر پسند نے پہلے پولیس پر حملہ کیااور پولیس آفیسر نے مکمل قانونی جوابی کارروائی کی، ترجما ن نے پریس بریفنگ میں بتایاکہ پولیس کا ہتھیار پکڑنے، حملہ کرنے یا ڈیوٹی کے دوران آفیسر کو دھمکاناکسی بھی ملک میں قطعاً ناجائز ہے اور اس سے زبردست پولیس قوت کے ساتھ نمٹا جائے گا،ترجمان نے کہا میں امریکی اور برطانوی حکام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے اپنے ممالک میں ایسی ہی صورتحال میں پولیس کس طر ح کا سلوک کرتی ہے،ایک شہری کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوشرپسندوں کی طرف سے توڑ پھوڑ کرنے کے خلاف کھلے عام اپنے خیالات کا اظہار کررہا تھا شرپسندوں نے اسے آگ لگا دی، واشنگٹن اور لندن کے بیانات ان کی منافقت اور دوہرے معیارکو واضح کر دیتے ہیں اگر وہ واقعی تشدد کی مخالف کرتے ہیں اور تحمل کیلئے کہتے ہیں پھر وہ عام شہریوں پر ایسے حملوں کی کیوں سخت مذمت نہیں کرتے،ترجمان نے حقائق کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت کے عہدیدار نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیااور کہا میں ڈرتا ہوں کہ وہ اس قسم کے بیانات دینے سے پریشان ہو جائیں گے، ہانگ کانگ میں تشدد ختم کرنا اور امن و امان کی بحالی بہت اعلیٰ کام ہے، ترجمان نے امریکہ اور برطانیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کریں اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات میں ہوشمندی کا مظاہرہ کریں اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

مزید :

علاقائی -