شادباغ، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے 6سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

    شادباغ، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے 6سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقہ عامر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے 6سالہ بچے کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ عامر روڈ پر تیز رفتار ٹرالی نے 6سالہ بچے کو کچل دیا۔6سالہ غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس نے ٹرالی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام فرید اکلوتا بیٹا تھا۔ متوفی کا باپ ریڑھی لگا تا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدہ درج کردیا۔

مزید : علاقائی