پاکستان پروونشل سروسز اکیڈمی پشاور وفد کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  پاکستان پروونشل سروسز اکیڈمی پشاور وفد کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان پروونشل سروسز اکیڈمی پشاورکے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفد میں 5ویں جونیئر کمانڈ کورس کے36 زیر تربیت افسران شامل ہیں۔سی اواو اکبر ناصر خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،پْکار ایمرجنسی سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔وفد کے شرکاء کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی افادیت کے پیش نظر اسے ملک بھر میں پھیلایا جائے۔ کے پی افسران نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔سیف سٹی منصوبے، ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کلچرتبدیل ہورہا ہے۔دورے کے اختتام پردونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔

مزید : علاقائی