اشتہاری مجرموں کی گرفتاری میں تیزی لائی جائے،منصور قمر
لاہور(کرائم رپورٹر) یس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن منصور قمر نے اپنے دفتر میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ڈویژن کے تمام انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اور تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ پر مکمل کرنے اور پولکام میں اندراج کروانے کی ہدایت کی۔ایس پی انویسٹی گیشن منصور قمر نے کہا کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری میں تیزی لائی جائے۔عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنائیں اوران کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔یمانداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔