پی آئی اے کے منافع بخش سٹیشن جنرل سیلز ایجنٹس کو دینے کیخلاف دائردرخواست پر جواب طلب

پی آئی اے کے منافع بخش سٹیشن جنرل سیلز ایجنٹس کو دینے کیخلاف دائردرخواست پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے منافع بخش سٹیشن جنرل سیلز ایجنٹس کو دینے کے خلاف دائردرخواست پر چیئرمین نیب اوردیگر مدعاعلیہان سے 2 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے نیب پراسیکیوٹر کا درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض مسترد کردیا،درخواست گزار فیاض سنگھیڑا کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پی آئی اے کو بڑے خسارے کا سامنا ہے، اوسلو جیسے آن لائن بزنس سٹیشن کو طارق محمود جنرل سیلز ایجنٹ کو 2009 ء سے حوالے کر رکھا ہے، معاملے کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب ودیگر اداروں کو درخواستیں دے رکھی ہیں، نیب سمیت کسی ادارے نے تاحال کوئی انکوائری اورکارروائی نہیں کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب کو پی ائی اے کے جنرل سیلز ایجنٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی