رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے، طلبی نوٹسز کیخلاف دائردرخواست کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا مشہود احمد خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور نیب کے طلبی نوٹسوں کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے درخواست گزار رانا مشہود کے حق میں جاری اپنے عبوری حکم امتناعی میں بھی آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع کردی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب نے پہلے ان کانام بلیک لسٹ میں شامل کروایا تھا اب نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیاہے،ان کے خلاف انکوائری بند کرنے کا 2017ء میں لیٹر جاری ہوا،اس کے باوجود اب نیب ان کے خلاف دوبارہ کارروائی کررہاہے جو کہ خلاف قانون ہے۔