سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کی درخواست ضمانت پر نیب دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور

سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کی درخواست ضمانت پر نیب دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں گھپلوں کے نیب کیس کے ملزم سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کی درخواست ضمانت پر نیب دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور کرلی،فاضل بنچ نے فریقین کے وکلا کو 3 دسمبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا،درخواست گزارکا موقف ہے کہ نیب نے سپورٹس فیسٹیول کے فنڈمیں خورد برد کے الزام میں پانچ انکوائریاں کیں، پانچوں میں کرپشن ثابت نہ سکی، اب چھٹی انکوائری میں نیب نے انہیں بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی