رہنماؤں کی رہائی تک رد عمل نہیں دیں گے،ترجمان طالبان

رہنماؤں کی رہائی تک رد عمل نہیں دیں گے،ترجمان طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کابل(آئی این پی)طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے طالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے، ردعمل نہیں دیں گے۔تین طالبان رہنماوں کی رہائی پرطالبان کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماوں کی رہائی کے افغان صدر کے اعلان سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہا کیے گئے طالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے، کسی قسم کا ردعمل نہیں دیں گے۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماوں کو غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی تک قطر میں رکھے جانے کا امکان ہے۔واضح نہیں کہ رہا کیے گئے طالبان رہنما افغانستان میں ہیں یا بیرون ملک جاچکے ہیں۔افغان صدر نے گزشتہ روز3 طالبان رہنماوں کی مشروط رہائی کا اعلان کیا تھا، رہا کیے گئے رہنماوں میں انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ راشد شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی کے دو مغوی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں طالبان سے منسلک شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے تین قیدیوں کو مشروط طور پر رہا کیا جا رہا ہے۔افغان صدر کی جانب سے اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ایک روز قبل ہی آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل کا دورہ کیاتھا اور اس موقع پر انہوں نے افغان قومی سلامتی مشیر حمداللہ مہیب سے کابل میں ملاقات کی تھی۔

مزید :

علاقائی -