بڈیانہ: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق، 6زخمی
بڈیانہ(نامہ نگار) نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق پل رکھ کیکرانوالی گوجرانوالہ کی رہائشی رضیہ بی بی اور مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں اپنی والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدریکی آ رہے تھے کہ موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک ہی خاندان کے ساتھ 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں رضیہ اسکی بیٹی فضیلت، رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب اور یعقوب کا بیٹا صہیب، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی، گاڑی کا ڈرائیور سفیان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مقدس بی بی، مظفر سلطان، مہک، زینب،حمنا، حفیظاں بی بی شامل ہیں، ریسکیو 1122 نیزخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس تھانہ بڈیانہ نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ پجارو کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ المناک حادثے پر علاقے بھر میں کہرام برپا ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار ہے۔ علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔
ٹریفک حادثہ