شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم قیوم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

  شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم قیوم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین قاسم قیوم نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہورکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کومنی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات بھی نیب کے پاس موجود ہیں، نیب کے پاس منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا کوئی ویڈیو، آڈیو یا دستاویزی ثبوت نہیں ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید : علاقائی