ساندہ،زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے مزدور جا ں بحق

  ساندہ،زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے مزدور جا ں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ  کے علاقہ میں  زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ساندہ کے علاقہ میں مزدورمکان کا  لینٹر  توڑ رہا تھا کہ ملحقہ دیوار اس پر آن گری۔ جس کے باعث مزدور ملبے تلے دب گیا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر لاش کو باہر نکالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی