سب انسپکٹرمحمدانور، سینئر کلرک عدنان کی ریٹائر الوداعی تقریب

سب انسپکٹرمحمدانور، سینئر کلرک عدنان کی ریٹائر الوداعی تقریب

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی آفس لاہورمیں سب انسپکٹرمحمدانور اور سینئر کلرک عدنان جنگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی سکیورٹی ڈویژن ون خالد محمود افضل،ایس پی سکیورٹی ڈویڑن تھری رانا محمد ممتاز، انسپکٹر ایڈمن مرزا عظیم اللہ، انسپکٹر محمود شاہ سمیت سکیورٹی ونگ کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز/سکیورٹی لاہور اشفاق خا ن و دیگر افسران نے دونوں افسران کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اشفاق خان نے ریٹائر ہونے والے افسران کو کامیابی سے مدت ِ ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے آپ کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ ہونے والے افسران واہلکارہمیشہ فیملی کا حصہ رہیں گے۔سب انسپکٹر محمدانوراور سینئر کلرک عدنان بوقت ریٹائرمنٹ سکیورٹی ڈویڑن میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

محمدانور نے41 سال اور سینئر کلرک عدنان جنگ نے37سال محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ریٹائرڈافسران نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اورتمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی