چوہنگ، فیس بک پر پوسٹ لگانے کا تنازع، چچاز اد بھائی کے ہاتھوں نوجواں قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے چوہنگ میں فیس بک پر پوسٹ لگانے پر نوجوان کو سگے کزن نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول فقیر حسین کو اسکے چچا زاد بھائی محمد حسن نواز نے فیس بک پر پوسٹ لگانے پر قتل کر دیا۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی۔ مقتول فقیر حسین کی فیس بک پوسٹ اسکے چچا زاد بھائی کو ناگزیر گزری۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کروائی کی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چچا زاد بھائی حسن نواز نے مقتول فقیر حسین کو شادی کی ایک تقریب سے باہر بلا گولیاں مار کر قتل کر دیا، ملزم نے کال کر کے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط سٹیٹس لگانے کی رنجش میں قتل کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔