12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آ ئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر اے ایس پی احمد شاہ کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا، ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا خالد حسین تارڑ کو ایس ڈی پی او سٹی چینوٹ، ایس ڈی پی او سٹی چینوٹ نوید مرتضیٰ کو ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ، ایس ڈی پی او،دہلی گیٹ ملتان محمد عابد کو ایس ڈی پی او کہروڑپکا لودھراں، ایس ڈی پی او کہروڑ پکا لودھراں جاوید اشرف کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن،تنویر احمد بھٹی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I ملتان، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ظفر اقبال کو سپیشل برانچ پنجاب، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ خرم سعید کو پی ایچ پی پنجاب، تقرری کے منتظرڈی ایس پی آصف زمان کو ٹریفک پنجاب کے تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی