صوبائی محتسب کے عہدے پر نجم سعید کے تقرر کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کے عہدے پر نجم سعید کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نجم سعید کے تقرر کو چیلنج کیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ نجم سعید کو میرٹ سے ہٹ کر صوبائی محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے. درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ نجم سعید کو بلا جواز پرکشش تنخواہ اور مراعات دی گئیں،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے تک نجم سعید کو کام کرنے سے روکا جائے۔
. فاضل عدالت نے نجم سعید کو عہدے پر کام سے روکنے کی درخواست پر جواب مانگ لیا۔