ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شام نگر روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نسرین بی بی سے گن پوائنٹ پر پرس چھینا تھا۔جس کے بعد ملزمان کا ڈولفن سکواڈ سے آمنا سامنا ہو گیا۔ڈولفن ٹیموں نے ملزمان کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا۔

ملزمان وقار اور مبین کے قبضہ سے 2موبائل فونز،2پسٹلز گولیاں، میگزینز و موٹر سائیکلزبرآمد ہوئیں۔ دوسری جانب شالیمار کے علاقہ سے بھی 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نور اور عدنان سے موٹر سائیکل 2پسٹل برآمد ہوا۔ڈی ایس پی سول لائن شاہد رشید کیطرف سے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی سفارش کی۔ ایس پی ڈولفن نوید ارشاد نے کہا کہاحسن کار کردگی کے حامل جوانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی