کاشت کاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مڈل مین کو نکیل ڈالی جائیگی،غلام سرور

کاشت کاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مڈل مین کو نکیل ڈالی جائیگی،غلام سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا کہ مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف کمرکس لی ہے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔غلام سرور خان نے کہا کہ مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں، صارفین کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔
غلام سرور