ڈارک ویب ماسٹر سہیل ایاز خیبر پختونخوا حکومت کا پراجیکٹ کنسلٹنٹ نکلا

ڈارک ویب ماسٹر سہیل ایاز خیبر پختونخوا حکومت کا پراجیکٹ کنسلٹنٹ نکلا

  



راولپنڈی(این این آئی)بچوں سے زیادتی اور اس کی لائیو ویڈیو بنانے والا عالمی گینگ کا سرغنہ خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم نکلا۔ ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ خیبرپختون خوا کا کنسلٹنٹ ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل ایاز 2 سال سے گورننس پالیسی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ کام کررہا ہے جبکہ ملزم جس پراجیکٹ میں کام کررہاہے اور اس کی مدت ملازمت چارسال ہے۔ موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق ملزم سہیل نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے ساتھ نومبر 2017 میں بطور کنسلٹٹ کنٹریکٹ کیا، سہیل ایاز گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا اور اس کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 45 ہزار روپے تھی۔ادھر صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈارک ویب ماسٹر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر