حکومت کا وفاقی وزرا ء کی تکنیکی معاونت کیلئے انڈر سیکرٹری بھرتی کرنیکا فیصلہ

حکومت کا وفاقی وزرا ء کی تکنیکی معاونت کیلئے انڈر سیکرٹری بھرتی کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے امریکی نظامِ حکومت میں انڈر سیکرٹری کی طرز پر وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ عہدوں پر بہترین قابلیت کے حامل پیشہ ور افراد کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عہدیداروں کو ’تکنیکی مشیر‘ کا نام دیا جائے گا جن کی تنخواہ ایک مخصوص مدت کے لیے نجی شعبے میں مارکیٹ کی تنخواہوں کے مساوی ہوگی۔پالیسی تجاویز اور ماہرانہ رائے دینے کے لیے انہیں وفاقی سیکریٹریوں سے اونچے اور وزرا کے ماتحت عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔اس بارے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماہرین کو منیجمنٹ پے (ایم پی) یا اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل (ایس پی پی ایس) پر ملازمت دی جائے گی لیکن عملی طور پر وہ گریڈ 23 کے افسران ہوں گے جبکہ وفاقی سیکریٹری کا گریڈ 22 ہوتا ہے۔ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ امریکی انتظامیہ کی طرح ہوگا جہاں صدر حکومتی ویژن اور اہداف کے مطابق کام کرنے کیلئے اپنے تکنیکی ماہرین پر مشتمل ٹیم لاتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 15 وفاقی وزارتوں کو ترجیح دی ہے جہاں پہلے مرحلے میں تکنیکی مشیر تعینات کئے جائیں گے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان مشیران کا عہدہ سیکریٹریز سے بالا اور وفاقی وزیر سے کم ہوگا۔
انڈر سیکرٹری

مزید :

صفحہ اول -