عمران خان ماتھے پر وہ”کلنک کا ٹیکہ“نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے، چودھری شجاعت

عمران خان ماتھے پر وہ”کلنک کا ٹیکہ“نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے، ...

  



اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی موت خداکے ہاتھ میں ہے،نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کو خدا نے موقع دیا ہے اور ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اچھے فیصلے کرتے ہوئے ایسے لوگوں کی مت سنیں جو ان کی اچھائی کا حسن گہنا رہے ہیں۔مسلم لیگ ق کے صدر نے مزید کہاکہ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

چودھری شجاعت

مزید : صفحہ اول