اسلام آبادہائیکورٹ،فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت ہو گی،عدالت وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف دائر درخواست کی بھی سماعت کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی،فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ رکھی ہے۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بھی ہو گی،عدالت نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیسز پر سماعت کریں گے۔