فیصل آباد،موٹروے انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں تصادم،دونوں ڈرائیور جاں بحق،17افرادزخمی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں موٹروے انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں موٹروے انٹرچینج پر بس اور ٹرالرآپس میں ٹکرا گئے،حادثے میں دونوں ڈرائیور جاں بحق اور17 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد موٹروے انٹرچینج پرحادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔