توہین عدالت کیس،خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑدیا،فردوس عاشق اعوان

توہین عدالت کیس،خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑدیا،فردوس عاشق اعوان
توہین عدالت کیس،خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑدیا،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس میںاسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ان کاکہنا ہے کہ وہ عدالتوں کا بے حد احترام کرتی ہیں۔انہوں کہا عدالت سے تحریری معافی مانگ لی ہے اور اب خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں۔
یادرہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تھی۔فردوس عاشق اعوان نے تین صفحات پر مشتمل معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا۔فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کے ا پنے ریمارکس غیر مشروط طور پر واپس لیتی ہوں اور غیر مشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں۔جواب کے متن میں فردوس عاشق اعوان نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے ٹارگٹڈ سوال کیا گیا، جواب دیتے ہوئے میں نے کہا ہفتے کے دن سماعت کا دیگر سائلین کو بھی فائدہ ہوگا، مزید کہا کہ ہفتے کے دن سماعت سے زیر التوا کیسز میں عام سائلین بھی مستفید ہوسکیں گے۔جواب میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا گیا پریس کانفرنس صرف نواز شریف کے زیر التوا کیس سے متعلق نہیں تھی، پریس کانفرنس نواز شریف کے فیئر ٹرائل کا حق متاثر کرنے کے لیے بھی نہیں تھی۔ فردوس کے مطابق انکے بیان کا مقصد یہ نہیں تھا کہ عدالت نواز شریف کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے اگر عدالت سمجھتی ہے کہ کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو غیر مشروط معافی مانگتی ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -