آپ کو ابھی تک احساس نہیں کہ آپ نے کیا کہا؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ،فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ

آپ کو ابھی تک احساس نہیں کہ آپ نے کیا کہا؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ،فردوس ...
آپ کو ابھی تک احساس نہیں کہ آپ نے کیا کہا؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ،فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اورغلام سرور خان کی غیرمشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا،محفوظ فیصلہ 25 نومبر کو سنایا جائے گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو ابھی تک احساس نہیں کہ آپ نے کیا کہا؟، آپ کی حکومت ہے آپ شک کیسے کر سکتے ہیں ؟آپ کو وزیراعظم پر بھی شک ہے ؟۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،فردوس عاشق اعوان اورغلام سرور خان عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ آپ کے حلقے میں کتنے ووٹرز ہیں ؟غلام سرور خان نے کہا کہ 2 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی بنیادپر نوازشریف کو ضمانت دی گئی،آپ کو ابھی تک احساس نہیں کہ آپ نے کیا کہا؟۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر شک کا اظہار کیا تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کی حکومت ہے آپ شک کیسے کر سکتے ہیں ؟آپ کو وزیراعظم پر بھی شک ہے ؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ منتخب حکومت کے وزیر ہیں شک پیدا کررہے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دلائل نہ دیں شوکازنوٹس جاری کررہے ہیں جواب دیں ۔
چیف جسٹس نے غلام سرور خان سے مکالمے کے دوران بولنے پر وکیل کو چپ کرادیا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ معافی مانگتے ہیں یا کیس کا سامناکرنا چاہتے ہیں ،آپ نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔غلام سرور خان نے کہا کہ میں اس کیس کو لڑناہی نہیں چاہتا اس لئے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ،عدالت نے غلام سرور خان کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت25 نومبر تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔