لاہورہائیکورٹ،مولانافضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،درخواستگزار کی بند کی جانے والی شاہراﺅں کی لسٹ پیش کرنے کی استدعا منظور

لاہورہائیکورٹ،مولانافضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر ...
لاہورہائیکورٹ،مولانافضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،درخواستگزار کی بند کی جانے والی شاہراﺅں کی لسٹ پیش کرنے کی استدعا منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی بندکی جانے والی شاہراﺅں کی لسٹ پیش کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر کی اہم شاہراﺅں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،بند کی جانے والی شاہراہوں کی لسٹ عدالت میں پیش کرنے کی مہلت دی جائے، عدالت نے درخواست گزاروکیل کی استدعا منظور کرلی۔