آزادی مارچ ختم ،جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس 2 ہفتے بعد بحال،محکمے کو مجموعی طور پر6 کروڑ روپے سے زائد نقصان

آزادی مارچ ختم ،جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس 2 ہفتے بعد بحال،محکمے کو مجموعی ...
آزادی مارچ ختم ،جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس 2 ہفتے بعد بحال،محکمے کو مجموعی طور پر6 کروڑ روپے سے زائد نقصان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس دو ہفتے بعد بحال ہو گئی ،میٹروبس سروس کو اسلام آباددھرنے کے باعث بند کیا تھا،میٹرو بس سروس کی بندش سے محکمے کو مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادی مارچ ددھرنے ختم ہونے کے بعد میٹروبس سروس14 روز کے بعد بحال ہو گئی، میٹرو بس سروس کو اسلام آباد دھرنے کے باعث بند کیا تھا،میٹرو بس سروس کی بندش سے یومیہ35 لاکھ کا نقصان ہوا،محکمے کو مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد