لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کو آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کو آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کو آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ کو سابق صدر آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا قمر زمان کائرہ آئندہ پیر کے علاوہ کسی بھی سوموار کو آ جائیں، ملاقات کرا دینگے۔لاہور ہائیکورٹ نے 25 نومبر کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور