مولانا فضل الرحمان دھرنے کا سیکیورٹی انچارج و ڈنڈا بردار فورس کا یہ چیف افسر دراصل کونسے سرکاری عہدے پر فائز ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

مولانا فضل الرحمان دھرنے کا سیکیورٹی انچارج و ڈنڈا بردار فورس کا یہ چیف افسر ...
مولانا فضل الرحمان دھرنے کا سیکیورٹی انچارج و ڈنڈا بردار فورس کا یہ چیف افسر دراصل کونسے سرکاری عہدے پر فائز ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

  



پشاور(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے دھرنے میں شریک انصار الاسلام کا چیف سرکاری سکول کا استاد نکلا۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ افسر خان گورنمنٹ ہائی سکول ضلع کرم میں اسلامیات کا ٹیچر ہے۔مشیر تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا، افسر خان کی چھٹی منسوخ،سکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے کہاہے کہ استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور