سزا یافتہ شخص کا نام ای سی سی ایل سے نہیں نکالا جاتا،نورانی شخصیت ہجرت کرچکی،حکومت کا دواہم مسئلوں پربیان سامنے آگیا

سزا یافتہ شخص کا نام ای سی سی ایل سے نہیں نکالا جاتا،نورانی شخصیت ہجرت ...
سزا یافتہ شخص کا نام ای سی سی ایل سے نہیں نکالا جاتا،نورانی شخصیت ہجرت کرچکی،حکومت کا دواہم مسئلوں پربیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خاتمے پر بیان آگیا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا سزا یافتہ شخص کا نام ای سی سی ایل سے نہیں نکالا جاتا لیکن وزیراعظم نے سیاسی اختلاف کے باوجود نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔وزیراعظم پاکستان نے آو¿ٹ آف دی بکس جاکر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی جس پر نون لیگی ترجمان تمسخر اڑاتے ہوئے سیاست کی نظر کررہے ہیں۔
انہوں نے مخالفین کو کہا آپ سے سیاسی اختلاف کوئی ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے میچ نہیں بلکہ ایک طویل سیریز ہے۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لیگی ترجمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر سیاست نہ کریں،فردوس نے بتایا کہ انہیں وزیراعظم نے احکامات جاری کررکھے ہیں کہ نواز شریف کی صحت پر بیان بازی نہیں کرنی۔
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خاتمے پر با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نورانی اور مذہبی شخصیت اب اسلام آباد سے ہجرت کرچکی ہے۔ان کیلئے دعا ہوں کہ اللہ انہیں قومی سلامتی کے معاملات میں بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -