پشاور،پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان جاں بحق ،4 افراد زخمی

پشاور،پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان جاں بحق ،4 افراد ...
پشاور،پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان جاں بحق ،4 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دلہ زاک روڈ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ دلہ زاک روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان جاں بحق ہو گئے جبکہ محافظ اور ڈرائیور سمیت4 افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا،شہید اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔