دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک
دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

  



اڑیسہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اڑیسہ میں دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پورہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان کونا پرادھان موبائل فون چارجنگ پر لگا کراپنے کمرے میں سورہا تھا کہ علیٰ الصبح اس کا موبائل زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے کونا پرادھان شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق متوفی نیاگڑھ ڈسٹرکٹ کے رن پور گاو¿ں کا رہائشی تھا جو جگن ناتھ میں ایک مندر کی تعمیر کے سلسلے میں مزدوری کیلئے آیا ہوا تھا۔جگت سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی