حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرلیگی ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرلیگی ارکان اسمبلی ...
حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرلیگی ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پر لیگی ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین نہ بنانے پرقائمہ کمیٹی سے استعفے دے دیئے،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے،ن لیگ کے رہنما ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ استعفے حمزہ شہبازکوپبلک اکاونٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرجمع کروائے،حکومت نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو بنانے میں تاخیر کی ،تاہم ان استعفوں کو منظور نہیں کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور