پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا،فواد چودھری

پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا،فواد ...
پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا،فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین کہتے ہیں کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نوازشریف اور زرداری کا کردار ختم ہوگیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کی گئی پوسٹ میں فواد چودھری نے کہا”شیکسپیئر نے لکھا تھا دینا ایک اسٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، اب نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے“۔

فواد چودھری کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کیسے چپ رہتے ہر ایک نے اپنی جماعت سے وابستگی کا حق اداکرنے کی کوشش کی۔ابو امامہ نامی شخص نے کہا فواد چوہدری صاحب کی اپنے شعبے سائنس و ٹیکنالوجی کے بار ے ٹو یٹ خال خال ہی نظر آتی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ موصوف نے وہاں کرنے کے تمام کام کر کے، اپنے کو سیاسی بیانات و دفاع پی ٹی آئی کیلئے وقف کر دیاہے۔

ملک سراج نے لکھا کہ اسی اسٹیج پر آج جو پتلیاں ناچ رہی ہیں ان کے مستقبل پر بھی نظر ڈال لیں چوہدری صاحب !یاد ہے نا چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی نہیں۔تیسری دنیا کے ممالک میں تخت اور تختہ معمول کی باتیں ہیں آپ کو بھی مشورہ ہے کہ اتنا بے سمت نا چل لوٹ کے گھر جانا ہے کیا پتہ کس وقت دھوپ آجائے آپ پر بھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی