سری لنکن ٹیم پاکستان آنے کو تیار، میچ کب اور کہاں ہوں گے ؟ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری آگئی

سری لنکن ٹیم پاکستان آنے کو تیار، میچ کب اور کہاں ہوں گے ؟ شائقین کرکٹ کے لیے ...
سری لنکن ٹیم پاکستان آنے کو تیار، میچ کب اور کہاں ہوں گے ؟ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میںبین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بڑی خبرسامنے آئی ہے،سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی۔دونوں ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے میدان سجے گاجس میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیاہے۔شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی ۔پہلا ٹیسٹ گیارہ سے پندرہ دسمبر تک راولپنڈی میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ انیس سے تئیس دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یادرہے کہ دوہزار نومیں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہوئے دہشت گرد حملے کی وجہ سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا تاہم پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اورد نیا بھرمیں پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل