آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

  



پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیمیں پریکٹس میچ کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ٹکرائیں گی، آسٹریلوی سکواڈ کی کپتانی ٹِم پین کریں گے۔

پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کےلئے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل سٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل