آئس نشے کیخلاف سخت قوانین بنارہے ہیں،وزیرمملکت شہریار

آئس نشے کیخلاف سخت قوانین بنارہے ہیں،وزیرمملکت شہریار
آئس نشے کیخلاف سخت قوانین بنارہے ہیں،وزیرمملکت شہریار

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ منشیات کے کاروبارمیں بڑے بڑے مگرمچھ ملوث ہیں،چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اس کیخلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور عبرت کا نشان بنائیں گے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ ماضی میں منشیات کی روک تھام پر توجہ نہیں دی گئی۔منشیات کو سب سے منافع بخش کاروبارسمجھا جارہاہے ۔انہوں نے بتایا آئس نشے کے خلاف سخت قوانین بنارہے ہیں۔اینٹی نارکوٹکس میں افرادی قوت کی کمی ہے۔ملک بھرمیں این ایف سی اہلکاروں کی تعداد صرف انتیس سو ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جب نوجوانوںکو نوکریاں نہیں ملتیں تو وہ نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔نوجوانوں کو اس لت سے بچانے کیلئے حکومت کوشاں ہے والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں

مزید : قومی