ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے الگ گرڈ سٹیشن، وزیراعلیٰ نے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کردی 

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے الگ گرڈ سٹیشن، وزیراعلیٰ نے پی سی ون ...
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے الگ گرڈ سٹیشن، وزیراعلیٰ نے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کردی 

  



ڈی جی خان، لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گا۔ اس گرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی-پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان